Friday, March 29, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت کہیں بھی مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا

پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت کہیں بھی مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا
December 1, 2019

 لاہور (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت کہیں بھی مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا۔ سبزی اور پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت کم ہونے کے باوجود بدستور عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ بھنڈی 180 روپے کلو ہو گئی۔ سبز مرچ 200 ، ادرک 300 اور لہسن 280 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ گوبھی، شلجم اور ٹینڈا 40 روپے کلو جبکہ گاجر 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

 ادھر اسلام آباد کے اتوار بازار میں بھی سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ ٹماٹر 140 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ ادرک 272 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، لہسن 240 روپے جبکہ بھنڈی 70 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

کریلا 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ مٹر 72 روپے ، سبز مرچ کی 140 روپے میں فروخت جاری جبکہ شملا مرچ 190 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔