Monday, May 13, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے۔ 50 فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی ختم ہو گئی۔

 اسکولز ہفتے میں پانچ دن کھلیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے کورونا کی مثبت شرح والے شہروں میں ہفتہ بھر اسکول کھولنےکی اجازت نہ دی ۔ لاہور، گجرات، ملتان ،رحیم یار خان ، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں آج بھی 50 فیصد طلباء کو ہی اسکول آنے کی اجازت دی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ان سات شہروں میں کورونا کیسز کنٹرول میں نہیں ہیں جس وجہ سے پورا ہفتہ کلاسز بحال نہیں کی گئیں۔ 31 مارچ کو صورتحال کا جائزہ لینےکیلئے دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں آئندہ کے فیصلے کیے جائینگے۔

 ادھر سندھ نے تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری کا وفاقی فیصلہ مسترد کر دیا۔