Thursday, May 9, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے کورونا مثبت کیسز پانچ فیصد سے کم والے اضلاع میں کھولے گئے ہیں۔

پہلے روز جو طلباءوطالبات ماسک کے بغیر آئے تھے اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں مفت ماسک دئیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے سخت ایس اوہیز کے تحت اسکول کھولے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے ہفتہ میں 6 کی بجائے 4 دن اسکول کھولنے کاحکم دیاگیا ہے۔ 50فیصد طلباء وطالبات ایک دن اور 50فیصد اگلے روز اسکول آئیں گے۔

ادھر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی جس میں امتحانات اور موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ متوقع ہے۔