Tuesday, May 21, 2024

پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چھٹی تا آٹھویں کلاس کی کلاسز شروع

پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چھٹی تا آٹھویں کلاس کی کلاسز شروع
September 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز، چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز شروع ہوگئیں ۔ بچوں کی بڑی تعداد اسکول پہنچی ،تیسرے مرحلے میں 30ستمبرسے پرائمری کلاسز لگیں گی۔

موج مستی کا طویل دورانیہ ختم،،کورونا وبا کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گیا۔ پنجاب  ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان  میں مڈل تک کلاسز کا آغاز ہوگیا ، بچوں کی بڑی تعداد اسکول پہنچ گئی ، طلبا لمبی چھٹیوں کے بعد اسکول آنے پر خوش نظر آئے ، اسکول کھلنے کو خوش آئند قرار دے دیا ۔

حکومت کی تمام اسکولوں کوکورونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کی ہدایت ،اساتذہ اور طلبا کےلیے ماسک پہننا،ہاتھ دھونا  اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا  ،  خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ۔  

پنجاب حکومت نے کسی بھی اسکول سے کورونا کا ایک بھی کیس آنے پر اسکول کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، دوسری طرف سندھ حکومت  چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز کا آغاز 28ستمبر سے کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔