Friday, April 19, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون سیزن شروع

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون سیزن شروع
June 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون سیزن شروع ہو گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ہوئی جس میں جہلم میں 58 ملی میٹر، اٹک 25، نارووال، خافظ آباد 23، منڈی بہائوالدین20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ بدھ کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت، موہنجوداڑو میں 47، دادو، نوکنڈی ، دالبندین اور بھکر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان شدید گرم رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔