Tuesday, April 30, 2024

پنجاب : خناق سے مرنے والے مریضوں کی تعداد29ہوگئی

پنجاب : خناق سے مرنے والے مریضوں کی تعداد29ہوگئی
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب میں خناق کا مرض تیزی سے پھیلنے لگاصوبہ بھر میں  جان لیوا مرض سے مرنے والے بچوں کی تعداد انتیس ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خناق کے علاج میں استعمال ہونے والا ٹیکہ اینٹی سیرم نایاب  ہونے کے باعث مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں کئی روز سے  زیرعلاج آٹھ سالہ نوشی  بھی اس مرض  کے ہاتھوں دم توڑ گئی جس  کے بعد صوبہ بھر میں مرنے والے بچوں کی تعداد انتیس ہو گئی  ہے متاثرہ بچوں کو چلڈرن ہسپتال لاہور  اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لایا  گیا تھا ۔ خناق کے علاج کے لیے ویکسین  کی عدم دستیابی اور ہلاکتوں پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتےہوئے  انکوائری کے بھی احکامات جاری کر رکھے ہیں  ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی سیرم ٹیکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری  ہسپتالوں اور میڈیکل سٹور پر  دستیا ب نہیں ،،رواں برس خناق کی ویکسین کی خریداری نہیں کی گئی جس کے باعث قلت   پیدا ہوئی جبکہ سٹاک میں موجود ویکسین ایکسپائر ہو چکی ہے۔