Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت کے ناقص اقدامات‘ ملتان میں مزید انیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب حکومت کے ناقص اقدامات‘ ملتان میں مزید انیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
October 19, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں تمام تر کاوشوں کے باوجود ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ مزید 19 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 165 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈینگی تدارک کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ نشتر ہسپتال میں لائے گئے مزید 19 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 165 ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔