Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت کے صاف پانی کی فراہمی کے دعوے ہوا میں معلق

پنجاب حکومت کے صاف پانی کی فراہمی کے دعوے ہوا میں معلق
May 16, 2015
ڈیرہ غازیخان(92نیوز)حکومت پنجاب  کی جانب سے  صاف پانی کی فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں انسان  جانوروں کے ساتھ  جوہڑ کا پانی پینے پر مجبور ہوگئے جبکہ حکومت کے صاف پانی کی فراہمی کی وعدے ہوا میں معلق رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ  ہے ڈیرہ غازی خان کا قبائلی علاقہ   منجھویل شم جہاں انسانوں کے لئے پانی کا تو انتظام نہیں لیکن یہاں ان بیچاروں کو پیاس بجھانے کےلئے جوہڑ ضرور میسر ہیں ۔ جہاں جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں ۔ قبائلیوں کا کہنا ہے کہ  متعلقہ حکام  کو درخواستیں اور التجایئں کرکے تھک چکے ہیں  لیکن عمل  درآمدنہیں ہورہا۔ صاف پانی تو دور کی بات، ان قبائلیوں کو تو  گندے پانی کے حصول کے لیے بھی میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ pani3 pani2