Monday, May 13, 2024

پنجاب حکومت کے دو سال ، وزیر اعلیٰ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پر عزم

پنجاب حکومت کے دو سال ، وزیر اعلیٰ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پر عزم
September 2, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت کے دو سال مکمل ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوامی توقعات پر پور ااترنے کیلئے  پر عزم ہے ۔

پنجاب حکومت کے دوسال، بے مثال! ، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی حکومت کی دوسالہ کارکردگی پرلاہور میں میڈیا کوبریفنگ دی ، سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی توقعات پرپورااترنے کے لئے کوشاں ہیں۔جنوبی پنجاب کے لئےپینتیس فیصدفنڈز مختص کردیئے،روزگارکے لئے نوجوانوں کو کوبیس ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے  کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی  فلاح کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ۔ پنجاب میں ہر منصوبہ شفاف طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے،مخالفین کی سازشوں کے باوجود اللہ نے سرخرو کیا،

اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں  حکومت کی دو سالہ شاندار کارکردگی پر اظہارتشکرکی قرارداداتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔