Thursday, April 18, 2024

پنجاب حکومت کی نئی بس سروس بھی عوام کی سفری مشکلات دور نہ کر سکیں

پنجاب حکومت کی نئی بس سروس بھی عوام کی سفری مشکلات دور نہ کر سکیں
March 20, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت کی نئی بس سروس عوام کی سفری مشکلات دور نہ کر سکیں، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نئی بس سروس میں سوار ہونے کے لئے اسپیشل کارڈزکے اجرا پر مایوسی کا شکار ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں چودہ روٹس پر دو سو نئی بسیں تو چلا دی ہیں مگر شہریوں کی بڑی تعداد ان بسوں سے فیض یاب نہیں ہو سکی نئی بس سروس بارے عوام نے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔  کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے رکشے میں سوار بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ نئی بس سروس سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حکومت نے بسیں تو چلا دیں مگر شہری بسوں میں  سوار ہونے کے لیےکارڈز جاری نہ کروا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی بس سروس کا آغاز حکومت پنجاب کا اچھا اقدام ہے تاہم اس بس سروس سے وہی شہری فیض یاب ہونگے جو میٹرو بس سروس کے روٹس کو استعمال کرتے ہیں ۔دوسری طرف لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان بسوں میں سوار ہونے کے لئے لازمی قرار دیئے جانے والے کارڈ کے اجرا سے لا علم ہے ۔