Saturday, April 20, 2024

پنجاب حکومت کی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری

پنجاب حکومت کی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری
October 14, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کو روزانہ رپورٹ دی جائے گی۔ مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس براہ راست ایکشن نہیں لے گی بلکہ ایپ کے ذریعے حکومت کو فیڈ بیک دے گی۔ پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ روزانہ پرفارمنس رپورٹ وزیراعظم کوارسال کی جائے گی،مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس براہ راست ایکشن نہیں لے گی بلکہ ایپ کےذریعے حکومت کو فیڈ بیک دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے ملاقات کی اور لاہور میں صفائی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ملاقات کی اور چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے ایک اور چیک پیش کیا، اس سے قبل بھی سرکاری ملازمین کی طرف سے120کروڑ کا چیک دیا گیا تھا۔