Thursday, May 9, 2024

پنجاب حکومت کی قائد اعظم بزنس پارک میں ملٹی پریز بزنس سنٹر بنانے کی منظوری

پنجاب حکومت کی قائد اعظم بزنس پارک میں ملٹی پریز بزنس سنٹر بنانے کی منظوری
March 10, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے قائداعظم بزنس پارک میں ملٹی پرپز بزنس سنٹر بنانے کی منظوری دے دی۔

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام  3 لاکھ اسکوائرفٹ پرملٹی پرپزبزنس سنٹر بنایا جائے گا،  کثیرالمنزلہ  ملٹی پرپز بزنس سنٹر میں کارپوریٹ دفاتر،کانفرنس رومز، ایکسپو سنٹرز بنائے جائیں گے۔

بزنس سنٹر میں  ملٹی پرپز ہالز،شورومز،ہوٹلز،ون ونڈو سنٹر اور فیکٹری آؤٹ لیٹس بنائے جائیں گے،  بزنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جلد ہی منعقد کی جائے  گی، بزنس سنٹر میں آئی ٹی سے منسلک افراد اور کمپنیز کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔