Saturday, May 4, 2024

پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ ڈسکہ میں جاں بحق وکلاء کے خاندان کو ایک ایک کروڑ امداد اور پلاٹ دینے کا بھی اعلان

پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ ڈسکہ میں جاں بحق وکلاء کے خاندان کو ایک ایک کروڑ امداد اور پلاٹ دینے کا بھی اعلان
May 27, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ  پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پیش آ نے والے واقعہ پر انہیں دلی افسوس ہواہے،پنجاب حکومت اور عوام وکلاءبرادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پنجاب بار کونسل کی وائس چیئرپرسن فرح اعجاز بیگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ مقدمے کا چالان چودہ روز کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔ پرامن احتجاج وکلاء برادری کا حق ہے تاہم توڑپھوڑ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ اور متعلقہ ڈی ایس پی کو تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے امداد  اور پلاٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔