Monday, May 13, 2024

پنجاب حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں یم ٹی آئی ایکٹ لگانے کا عمل شروع

پنجاب حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں یم ٹی آئی ایکٹ لگانے کا عمل شروع
January 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے اسپتالوں کے انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے ایم ٹی آئی ایکٹ لگانے کا عمل شروع ہو گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سےخواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ اور علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت  بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیے گئے ۔

خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، علامہ اقبال میموریل اسپتال اور سردار بیگم ٹیچنگ اسپتال سیالکوٹ  پر  ایکٹ کے نفاذ ہوں گے ۔  ان اداروں  میں  پرنسپل اور ایم ایس کا عہدہ ختم ہو جائے گا، کالج کے  ڈین ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، میڈیکل ڈائریکٹر ،نرسنگ ڈائریکٹر سمیت نئے انتظامی عہدے پر تعیناتیاں ہوں گی۔

سابق پروفیسر ڈاکٹر ارشد کمال بٹ، ماہر تعلیم نجمی نجم ، ریٹائرڈ جج عابد حسین ، بزنس مین زین شبیر اور بزنس مین اسد نصیر ملک بورڈ میں شامل ہیں ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے  نئے بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔