Thursday, March 28, 2024

پنجاب حکومت کی این اے 75 میں دوبارہ انتخاب رمضان کے بعد کرانے کی درخواست

پنجاب حکومت کی این اے 75 میں دوبارہ انتخاب رمضان کے بعد کرانے کی درخواست
March 17, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے این اے 75 میں دوبارہ انتخاب رمضان کے بعد کرانے کی درخواست کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا اور کہا ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے۔ عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخاب کا ٹرن آؤٹ متاثر کر سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے باہر سے لائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہو سکتے ہیں۔ ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کو پر امن انتخابات کرانے کیلئے وقت درکار ہے۔ حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔ پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے۔