Saturday, April 27, 2024

پنجاب حکومت کو کل تک نجی اسکولز کے دفاتر کھولنے بارے مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

پنجاب حکومت کو کل تک نجی اسکولز کے دفاتر کھولنے بارے مسئلہ حل کرنیکی ہدایت
April 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کل تک نجی اسکولز کےد فاتر عارضی طور پر کھولنے سے متعلق مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دے دی ۔ حل نہ نکلنے پر  ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن کو کل پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ اسکولز کے دفاتر عارضی طور پر کھلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ،  دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کےع ارضی دفاتر کھولنے سے متعلق درخواست قابل سماعت نہیں  ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پھر ہم حکم دیتے ہیں کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ کو تنخواہیں ادا کرے ، اسکولز کے دفاتر نہیں کھلیں گے تو اساتذہ کو تنخواہیں کیسے ملیں گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ  کل تک نجی اسکولز کے دفاتر کھلوانےسے متعلق مسئلہ حل کریں، حل نہ نکلا تو ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن کل پیش ہوں ۔