Sunday, September 8, 2024

پنجاب حکومت کو نیب کی کارروائیوں سے کوئی مسئلہ نہیں  : اسحاق ڈار

پنجاب حکومت کو نیب کی کارروائیوں سے کوئی مسئلہ نہیں  : اسحاق ڈار
March 10, 2016
ملتان(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو نیب کی کارروائیوں سے کوئی مسئلہ نہیں ، مارچ  دوہزاراٹھارہ میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں چیمبر آف کامرس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئےان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تین بجٹ دیے،جس میں وزیر اعظم کا صوابدیدی فنڈ نہیں رکھا اخراجات کو کم کر کے ترقیاتی کا موں پر رقم خرچ کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھا لی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا15 ہزار ارب قرضہ ورثے میں ملا ملکی معیشت کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اس موقع پر اسحاق ڈار نے مارچ 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نوید بھی سنائی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سلمان تاثیر کے بیٹے کی بازیابی خوش آئند ہے،علی حیدر گیلانی کو بھی بازیاب ہونا چاہیئے.