Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت کو راولپنڈی واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلا ف سخت کارروائی کرنی چاہیے : عمران خا ن

پنجاب حکومت کو راولپنڈی واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلا ف سخت کارروائی کرنی چاہیے : عمران خا ن
June 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے  کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری  اور سخت کارروائی کی جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے  دو نوجوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کا شہریوں پر گولیاں برسانا قابل قبول نہیں۔