Sunday, September 8, 2024

پنجاب حکومت کا کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پر کام اسی ماہ شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پر کام اسی ماہ شروع کرنے کا اعلان
August 4, 2015
لاہور (92نیوز) گردے اور جگر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر کام اسی ماہ شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ شہبازشریف نے ہدایت کی انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کا کام دن رات ہونا چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا جہاں گردے اور جگر کے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ اجلاس میں ادارے کیلئے لیگل کنسلٹنٹ کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر نے منصوبے کے مختلف امور پر ہونےوالی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔