Wednesday, April 24, 2024

پنجاب حکومت کا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں ڈاکٹرز، نرسز کی بھرتیوں کا اعلان

پنجاب حکومت کا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں ڈاکٹرز، نرسز کی بھرتیوں کا اعلان
March 27, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں 3 ہزار 636 افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ 1 ہزار 80 میڈیکل آفیسرز اور ویمن میڈیکل آفیسرز بھرتی ہوں گے۔ 72 ای این ٹی اسپیشلسٹ اور ٹی بی چسٹ اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 1080 نرسوں کو ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ اسپتالوں میں بھرتی کیا جائے گا۔ 108 کلینکل سائیکالوجسٹ ، 216 لیبارٹری ٹیکنیشن اور 1 ہزار 80 جونئیر ٹیکنیشن کی بھرتی ہو گی۔ ملازمین کورونا کے حوالے سے قرنطینہ سنٹرز ، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس اور آئی سی یو میں خدمات انجام دیں گے۔ ان ملازمین کی بھرتی ایڈہاک کی بنیاد پر ایک سال کے لیے کی جائے گی ۔ ریٹائرڈ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی دوبارہ بھرتی ہو سکتے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی تمام سی ای اوز کو بھرتی جلد از جلد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔