Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کو لاہور سے باہر زیر علاج رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کو لاہور سے باہر زیر علاج رکھنے کا فیصلہ
March 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا کے مریضوں کو لاہور سے باہر زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ کرونا کے پازیٹیو مریضوں کے لیے  پی کے ایل آئی اسپتال مختص کر دیا گیا۔ لاہور میں پازیٹیو آنیوالے مریضوں کو پی کے ایل آئی اسپتال میں رکھا جائے گا۔ شہر سے باہر واقع پی کے ایل آئی میں کورونا وائرس کے مریض رکھے جائیں گے۔ شہر میں قائم  ٹیچنگ اسپتالوں میں ابتدائی اسکریننگ کا عمل کیا جائے گا۔ پی کے ایل آئی میں 75 بستروں کا آئسولیشن وارڈ تیار کر لیا گیا۔ لاہور کے اسپتالوں سے 200 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔ کل سے اس عملے کی ٹریننگ کا عمل پی کے ایل آئی میں شروع ہو گا۔