Friday, April 19, 2024

پنجاب حکومت کا ڈاکٹر طاہرالقادری کوسکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ڈاکٹر طاہرالقادری کوسکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
June 27, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا،صوبائی وزیرقانون  رانا ثناءاللہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو طالبان کی طرف سے دھمکیوں کے باعث خطرہ ہے، مکمل سکیورٹی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری انتیس جون کو وطن واپس آرہے ہیں اس لیے پنجاب حکومت انہیں ائیرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ تک سکیورٹی فراہم کرے۔ اس درخواست کے بعد پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو بعض تصانیف اور تحریروں کے باعث طالبان سے دھمکیاں مل چکی ہیں اس لیے انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔