Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت تک تعلیم اُردو میں کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت تک تعلیم اُردو میں کرنے کا اعلان
July 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے پانچویں جماعت تک تعلیم اُردو میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ذریعہ تعلیم انگلش میں ہونے کی وجہ سے بچے کچھ سیکھ نہیں پاتے۔ تعلیمی سال مارچ دوہزار بیس سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کو بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے سروے میں پچاسی فیصد رائے اردو کے حق میں آئی۔ اب انگلش صرف لینگویج کے طور پر پڑھائی جائے گی۔ گزشتہ حکومت نے انگریزی زبان میں تدریس کا اعلان کیا اور عملی اقدام کے طور پر بہت سے سرکاری اسکول انگلش میڈیم کر دیئے گئے تھے۔ موجودہ حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی یکساں نظام تعلیم کا نعرہ لگایا اور اس سلسلے میں پہلا قدم اردو کو ذریعہ تعلیم بنا کر اُٹھا دیا گیا ہے۔