Friday, May 3, 2024

  پنجاب حکومت کا معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

   پنجاب حکومت کا معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بارہ سو روپے ماہوار دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق  خدمت کارڈ سکیم آئندہ ماہ چودہ اگست سے شروع ہو گی پہلے مرحلے میں ساٹھ ہزار افراد کو خدمت کارڈ جاری ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کوخدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ کارڈ جاری کرنے سے قبل معذور افراد کامیڈیکل ٹیسٹ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ہو گا خدمت کارڈ رکھنے والے اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم نکلوا سکیں گے۔ رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیو میٹرک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے خدمت کارڈ سکیم میں ایک سال سے پانچ سال تک کے حفاظتی ٹیکے لگوانے والے بچوںکو ترجیح دی جائیگی جبکہ پانچ سال سے پندرہ سال تک کے سکول جانے والے بچوں کو دوسری ترجیح میں رکھا جائے گا۔