Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت کا مساجد کے حوالے سے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مساجد کے حوالے سے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ
April 5, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے مساجد کے حوالے سے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر مملکت  کی زیر صدارت رمضان المبارک میں ایس ا و پیزکے نفاذ کے حوالے سے علما سے  مشاورتی اجلاس ہوا۔ صدر مملکت نے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، صوبائی گورنرز اور ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء  نےشرکت کی۔

صدر مملکت نے مشکل صورتحال  میں علمائے کرام کے تعاون پر انکے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ علماء اور مشائخ  رمضان المبارک میں ایس او پیزکے نفاذ کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں ۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے خود بھی ویکسین لگوائیں اور لوگوں کو بھی ترغیب دیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ رمضان میں علماء کے اتفاق رائے سے تیار کردہ 20 نکاتی اعلامیہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کورونا سے نجات کیلئے رمضان کے پہلے جمعۃ المبارک کو نمازِ استغفار ادا کریں۔

صدر مملکت نے اپیل کی کہ لوگوں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے زکوٰۃ اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ  امید ہے کہ علماء منبر اور مساجد سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں گے۔