Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت کا لیہ میں سستے ٹیرف والے سو میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ شروع کرنے کا معاہدہ

پنجاب حکومت کا لیہ میں سستے ٹیرف والے سو میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ شروع کرنے کا معاہدہ
September 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ ضلع لیہ کے علاقے چوبارہ میں 100 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ شروع کرنے کا معاہدہ ہو گیا۔ چوبارہ سولر پراجیکٹ کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے کم ترین3.7سینٹ ٹیرف ہو گا جس پر 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ توانائی کے پنجاب پاورڈویلپمنٹ بورڈ، متبادل توانائی ترقی بورڈ اور زینفا پاکستان نیوانرجی کمپنی کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومت نے انرجی کے مہنگے منصوبے لگائے جس سے عوام پر بوجھ پڑا۔  وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ تاریخ میں سب سے کم ٹیرف پر سولر پراجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارسے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ گورنر نے پنجاب حکومت کی دو سال کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی اور پنجاب حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔