Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان
September 26, 2018
|لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان  کر دیا ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکیم سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا ، دانش اسکول بند کرنے کے بجائے رولز تبدیل کرینگے  ۔  زیادہ فیسیں لینے کا کلچر ختم کرنے کا بھی عندیہ  دیدیا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 92 نیوز کوبتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم سے بیس ارب روپے خسارے کاسامنا تھا ۔دانش اسکول کوبندنہیں کیا جارہا،نام اور فیسوں کاڈھانچہ بدلاجائے گا،اساتذہ اور بچوں کا مستقبل خراب نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت نے ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی  کے نام لیپ ٹاپ سکیم شروع کی ، حکومت کو توقع تھی کہ لیپ ٹاپ لینے والے طلبہ اُس کے  ذکرِ خیرکاباعث بنیں گے ،تاہم بعدمیں منظربدلے توپس منظربھی بدل گئے ۔ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پربوجھ قراردے دیا۔