Wednesday, May 8, 2024

پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید 10 پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید 10 پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ
August 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید 10 پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ، پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی بھی تشکیل دی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

بزدار حکومت عوامی مفادات میں پیش پیش،لاہور میں دس مزید پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے جاری بیان کے مطابق نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےمتعلقہ محکموں کو مقامات کی جلد نشاندہی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پناہ گاہوں کے نئے ماڈل کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا،پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد کیلئے لنگرخانے بھی کھولے جائیں گی،منشیات کے عادی افراد اور گداگروں کیلئے بحالی مراکز قائم ہوں گے،پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ذمہ ہو گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پناہ گاہوں میں سہولتوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا اور جیو ٹیگنگ بھی ہوگی،وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

سڑکوں پر سوئے افراد کو پناہ گاہوں میں شفٹ کرنے کیلئے مزید گاڑیاں بھی لی جائیں گی۔