Thursday, May 2, 2024

پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ
May 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی ۔ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے ۔ مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ فنکاروں کی درجہ بندی کر کے انہیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔ مالی امداد کوئی احسان  نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے ۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور احساس کفالت پروگرام کی مانیٹرنگ میں پیش پیش ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں مالی امداد کی تقسیم کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک سولہ شہروں کے دورے کرچکا ہوں، کورونا کے ساتھ گندم خریداری اور انسداد ڈینگی پر بھی توجہ ہے۔ رمضان المبارک میں رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو براہ راست مالی امداد دیں گے۔