Friday, April 19, 2024

پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عید الاضحیٰ کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ
July 22, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایس اوپیز کی تیاری کی جارہی ہے۔ شادی ہال اور ریسٹورنٹ وفاقی حکومت کے فیصلوں کے بعد کھولے جائیں گے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ساڑھے چھ ارب روپے ماہانہ سبسڈی دے رہے ہیں۔ فلور ملز والے چاہتے ہیں کہ انہیں زیادہ گندم ملے تاکہ وہ افغانستان بھیج دیں۔ صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ حکومت نے امپورٹ کم کرنے کے لئے اسپیشل اکنامک زون قائم کیے ہیں۔ اکنامک زونز میں چینی زبان میں ون ونڈو قائم کر دیا گیا ہے۔