Thursday, March 28, 2024

پنجاب حکومت کا سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا اعلان
December 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ واقعہ میں 50 کے قریب گرفتاریاں عمل میں آئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملوث افراد کی شناخت کی جائے گی۔

حسان خاور کہتے ہیں یقین دلاتا ہوں انصاف ہوگا ہی نہیں ہوتا نظر بھی آئے گا، کسی سے رعایت اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا اسلام رواداری کا دین، واقعہ نے اسلام کو بدنام کیا، تمام علماء کرام اس پُرتشدد واقعہ کی مذمت اور متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔