Friday, April 19, 2024

پنجاب حکومت کا سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ
September 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بچت مہم کے سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس،گورنر ہاوسز کے بعد  اب سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی باری آگئی ہے۔  پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے حوالے سے بڑا اقدام کرتے ہوئے تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کے کمرشل استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔   ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤسز بڑی کمپنیوں یا اداروں کو ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر لیز کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔ تمام محکموں  سے انکے زیر استعمال ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہے۔  وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے  ریسٹ ہاؤسز کو لیز پر دینے کے عمل کا آغاز ہو گا۔