Saturday, April 27, 2024

پنجاب حکومت کا تعمیراتی شعبے کے بعد دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تعمیراتی شعبے کے بعد دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ
May 3, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کے بعد دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں، مارکیٹوں کو مرحلہ وار کھولنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کر دی ہے، صوبے میں مکمل کرفیو نہیں، معاشی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آج سے 6 اضلاع میں کورونا کی اسمارٹ ٹیسٹنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا، ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد بڑھا کر 6 ہزار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔