Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت کا بلدیاتی الیکشن ووٹنگ مشینوں پر کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بلدیاتی الیکشن ووٹنگ مشینوں پر کرانے کا فیصلہ
December 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن ووٹنگ مشینوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر انتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب بلدیاتی مسودہ قوانین پر پنجاب کے بعد وفاق کی سطح پر بھی مذاکرات میں شدید ڈیڈ لاک سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نئے بلدیاتی نظام میں دیہی علاقوں  کی زیادہ نمائندگی کے لئے ڈٹ گئی۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں ہم حکومت سے ناراض نہیں ہیں، ہمارے تحفظات لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر ہیں۔

وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے۔ پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔ ویڈیو لنک پر تحریک انصاف اوراتحادی مسلم لیگ ق کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق  ویڈیو لنک پر  وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ میں بھی مسلم لیگ ق کو قائل نہ کیا جا سکا۔