Wednesday, April 24, 2024

پنجاب کا بغاوت مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار کرنیکا اعلان

پنجاب کا بغاوت مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار کرنیکا اعلان
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب حکومت نے بغاوت کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ملک دشمن طاقتوں کی زبان استعمال کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ آئین میں درج ہے افواج پاکستان پر تنقید نہیں ہو سکتی۔ پاک افواج کیخلاف کھل کر بات کرنا ملک دشمن طاقتوں اور بھارت کا ایجنڈا ہوتا ہے۔ ادھر نوازشریف اور مریم نواز کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہری کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ شاہد خاقان، خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، احسن اقبال سمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت بھی ایف آئی آر میں نامزد ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نواز شریف سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان اور  اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔