Saturday, May 11, 2024

پنجاب حکومت کا انڈسٹریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال، سینما اور تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ

پنجاب حکومت کا انڈسٹریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال، سینما اور تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ
August 6, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے انڈسٹریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال، سینما گھروں اور تھیٹرکھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، صرف این سی او سی کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔ کورونا کے وار کم ہوتے ہی پنجاب حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرگرم ہو گئی۔ صوبائی حکومت نے نیگیٹو لسٹ میں شامل کاروبار کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، اس حوالے سے تمام ایس او پیز بھی تیار کرلیے۔ پنجاب حکومت کو این سی او سی سے حتمی منظوری کا انتظار ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے میرج ہالز، ریسٹورنٹ، بزنس سنٹرز، سیاحتی مقامات کھولنے کیلئے وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کی گئی تھیں۔ سپورٹس کلبز، تفریحی پارکس، سینما ہالز اور تھیٹرز کھولنے کے لیے بھی وفاقی حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے این سی او سی کی منظوری کے بعد کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلقہ دیگر کاروبار بھی کھول دئیے جائیں گے۔