Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت کا 50 لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 50 لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا فیصلہ
April 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا 50 لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام محکموں میں 50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کرلیا۔ سرکاری اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، سرکاری اسکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریاں بلڈنگز بنائی جائیں گی۔پنجاب میں 100 ماڈل اسکولز، 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ رائز پنجاب پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020 میں شامل کیا جائے گا، فوڈ سکیورٹی، زرعی پیدار، لائیوسٹاک میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسمال اینڈ میڈیم کارروبارکو فروغ دینا، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ سوشل پروٹیکشن کے تحت نادار طبقہ کی کیش کی صورت میں امداد کی جائے گی۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کارروبارمیں بہتری لائی جائے گی۔ پنجاب میں ٹیکس ریکوری کے طریقہ کار آسان بنایا جائے گا۔ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی فنڈ اور صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو 24 گھنٹے فعال رہے گی۔ پنجاب میں 36 صوبائی لیبز بنائی جائیں گی جہاں ہر ٹیسٹ ہوسکے گا۔ وزیراعلیٰ سیلف روزگار پروگرام لایا جائے گا، جس کے تحت مائیکروبزنس کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج منصوبے کاباقاعدہ اعلان کریں گے۔