Friday, May 10, 2024

پنجاب حکومت کا 200 نئے وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 200 نئے وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ
April 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے علاج کیلئے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث  پنجاب حکومت نے  200نئے وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جانب  سے 46کروڑ روپے کے فنڈز مختص  کئے گئے ، نئے وینٹی لیٹرز کورونا کا علاج کرنے والے ٹیچنگ اسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے ، ادھر این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 100 اسپتالوں کے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان فراہم کر دیا، 74 ہزار سرجیکل ماسک اور  آٹھ ہزار759 سے زائد حفاظتی کٹس شامل ہیں ۔

ادھر  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کےلیے پلازما تھراپی کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ، معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ حکومت وائرس سے نمٹنے کےلیے بھرپورعملی اقدامات کررہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سےبچائو کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات کررہا ہے،ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ، کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کیلئے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔