Thursday, May 9, 2024

پنجاب حکومت کا 15 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور

پنجاب حکومت کا 15 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور
April 13, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے پلان تبدیل کرلیا، 15 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور کرنا شروع کردیا۔ شاپنگ مالز، شادی ہال، تعلیمی ادارے بند ہی رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن ہٹانے اور چند شرائط کے ساتھ نرمی کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔ شاپنگ مالز، شادی ہال، تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔ کھلنے والے کاروبار کے اوقات صبح 9 سے شام پانچ بجے تک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے، فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ مساجد، دفاتر سمیت ہر جگہ پر سینی ٹائزر رکھنا لازمی ہوگا۔ زیادہ کیسز والے علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ جزوی لاک ڈاؤن ہٹانے اور شرائط میں نرمی کے فیصلے پر حتمی فیصلہ آج ہوگا۔