Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت کا کورونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے پیکیج کا اعلان

پنجاب حکومت کا کورونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے پیکیج کا اعلان
March 29, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا۔ 18 ارب کے صوبائی ٹیکسز بھی معاف کروا دیئے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت کورونا وائرس سے پیدا معاشی صورتحال کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کورونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے معاشی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ بزدار حکومت نے 18 ارب کے صوبائی ٹیکسز معاف کر دیئے ہیں۔ 25 لاکھ خاندانوں کی امداد کے لیے 10 ارب روپے کا پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کورونا سے متاثرہ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ 4 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔ کورونا وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو ماہانہ تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جاۓ گا۔ کورونا کے خلاف جنگ میں جاں بحق ہونے والے پروفیشنلز کے لیے شہداء پیکیج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ عوام کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔