Friday, April 19, 2024

پنجاب حکومت نے ڈرائی کلینرز کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی

پنجاب حکومت نے ڈرائی کلینرز کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی
April 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے ڈرائی کلینرز کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ۔ دکانیں ایک ملازم کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل، لیدر سمیت مختلف صنعتوں کو بھی محدود اسٹاف اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا ہم تعمیراتی صنعت کو کھول رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے ساتھ نہیں چاہتے کہ لوگ بھوک سے مر جائیں۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کورونا کی وجہ سے معیشت گرنہ جائے۔ برصغیر میں غربت کی شرح زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے غربت کو مدنظر رکھ کر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ لاک ڈاؤن اور غربت کے درمیان توازن سے چل رہے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم تعلیمی اداروں، خرید و فروخت کے بڑے مراکز، شادی ہالز، اور ریستورانوں سمیت ایسے تمام مقامات بند کر چکے ہیں جہاں افراد کے جمع ہونے کا احتمال ہو، تاہم ان بندشوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کیلئے پہلے زرعی شعبہ کھلا رکھا گیا۔