Wednesday, May 8, 2024

پنجاب حکومت نے نعلین مبارک کی تحقیقات کیلئے 9 رکنی جے آئی ٹی بنا دی

پنجاب حکومت نے نعلین مبارک کی تحقیقات کیلئے 9 رکنی جے آئی ٹی بنا دی
November 12, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر پنجاب حکومت نے نعلین مبارک کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکی سربراہی میں نو رکنی جے آئی ٹی بنا دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو بنایا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن بطور ممبر شامل ہیں۔ اس جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے علاوہ اسپیشل برانچ کے سینئر افسر بھی شامل ہیں۔ نعلین مبارک بادشاہی مسجد سےاکتیس جولائی دو ہزار دو کو چوری ہوئے اور اس چوری کا مقدمہ تھانہ ٹبی سٹی میں درج ہے۔