Friday, April 26, 2024

پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کی اراضی واپس کردی

پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کی اراضی واپس کردی
March 14, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔ مخدوم رشید ملتان میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے لیے مختص کی گئی اوقاف کی پچاس ایکڑ اراضی محکمہ اوقاف کو واپس کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے سمری منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں اپنے دورہ کے دوران مخدوم رشید میں واقع اوقاف کی پچاس ایکڑ اراضی پر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ مال نے اوقاف کی اراضی یونیورسٹی انتظامیہ کے نام کر دی تھی جس پر محکمہ اوقاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری ارسال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوقاف کی اراضی قانونی طور پر ناقابل انتقال اور اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہوتی ہے۔ سمری میں محکمہ مال کی ڈائریکشنز کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ مال کی جانب سے اوقاف کی پچاس ایکڑ اراضی محکمہ کو واپس کرنے کی سمری منظور کر لی۔ سمری کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔