Wednesday, May 8, 2024

پنجاب حکومت نے ماس اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والی ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی

پنجاب حکومت نے ماس اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والی ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی
March 30, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں ، پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والی ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی۔

میٹرو بس ، اورنج لائن ٹرین اور اسپیڈو بس کو بند کر دیا گیا، فیصلے کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز نیوز بریفنگ میں کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  ہفتے میں دو روز دکانیں بند رہیں گی  ، کمرشل مارکیٹس اور دکانوں کی ٹائمنگ 6 بجے تک ہو گی ۔ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ  ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم اپریل سے وہ اضلاع جہاں شرح 12فیصد سے زیادہ ہے وہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،لاک ڈاؤن 11 اپریل تک جاری رہے گا۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ  اسپیڈو، میٹر واور اورنج ٹرین بند رہے گی ،  عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جتنا روکیں گے اتنا ہی بہتر  ہوگا، عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے  ، کسی کی پسند اور نا پسند  شامل نہیں ، تمام لوگ حکومتی اداروں سے تعاون کریں ۔