Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت نے غلط نقشوں والی ڈیڑھ لاکھ کتب مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دیدیا

پنجاب حکومت نے غلط نقشوں والی ڈیڑھ لاکھ کتب مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دیدیا
June 27, 2015
لاہور (92نیوز) حکومت پنجاب نے 92نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا ہے اور کتاب میں غلط نقشوں کی چھپائی کی تحقیقات کےلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ حکومت پنجاب نے غلط نقشے چھپی کتابوں کو مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ کیا اب کمیٹی ذمہ داروں کو سزا دلوا سکے گی؟ عوام کا سوال۔ تفصیلات کے مطابق کتابوں میں غلط چھپنے کا معاملہ جب 92نیوز کے سامنے آیا تو 92نیوز نے اسے بھرپور کوریج دی جس پر پنجاب حکومت ایکشن لینے پر مجبور ہو گئی اور اس نے ابتدائی طور پر کمیٹی قائم کی تاکہ وہ حقائق کا جائزہ لے سکے۔ تحقیقات کے بعد خبر درست ثابت ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی قائم کر دی جبکہ حکومت پنجاب نے غلط نقشے چھپنے والی تمام کتابوں کو مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم بھی دیا۔ عوام نے اس موقع پر سوال اٹھایا ہے کیا اتنی بڑی غلطی کرنے والی کو کمیٹی کوئی سزا بھی دلوا سکے گی یا ماضی کی طرح یہ بھی صرف وقت گزاری ثابت ہو گا۔ دوسری جانب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی نوازش علی نے کہا کہ کتاب ایڈیٹویل بورڈ کی منظوری کے بغیر گرافکس ڈیزائنر اور پرنٹر کو چھپائی کیلئے بھجوادی گئی جس کے باعث غلطیاں دور نہ کی جاسکیں اور ڈیڑہ لاکھ سے زائد کتابیں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پہنچادی گئیں۔