Sunday, September 8, 2024

پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کو وسائل کی منتقلی کا طریقہ کار جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کو وسائل کی منتقلی کا طریقہ کار جاری کر دیا
January 12, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب میں اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کی ضلعی حکومتوں کو منتقلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ محکمہ بلدیات نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو اثاثہ جات کی تفصیلات کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعد اب مقامی حکومتوں کی تشکیل کا مرحلہ شروع ہونے کو ہے جس کے لیے محکمہ بلدیات کی جانب سے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ضلعی حکومت کے محکموں کے پاس موجود اثاثہ جات کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کیا جائے جبکہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے اثاثہ جات متعلقہ اتھارٹیوں کو منتقل کیے جائیں اور دیگر اثاثہ جات متعلقہ محکموں کو واپس کیے جائیں گے۔ دوہزار سولہ میں ٹی ایم ایز کسی بھی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ ٹیکس وصولی کا کام کارپوریشن کی ذمہ داری ہو گئی۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات کی تیاری کے لیے خاص پرفارمہ تیار کیا گیا جس میں تین سال کا ریکارڈ مانگا گیا۔ اس تمام عمل کی نگرانی متعلقہ اضلاع کے کمشنر کریں گے۔