Thursday, March 28, 2024

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
November 21, 2016

لاہور (92نیوز) چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں ڈبل سواری پہ پابندی عائد کر دی۔ دارالحکومت میں جلوس کے روٹ پر موبائل سروس بھی بند رکھی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت داتاگنج بخشؒ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

لاہور میں جلوس کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کے ذریعے علاقے کی تلاشی بھی لی گئی۔ عزاداروں کو داخلے کے وقت میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیک کیا جائیگا۔

جلوس کے راستوں میں موبائل جیمرز بھی لگائے جائیں گے۔ انتظامیہ نے عرس داتاگنج بخشؒ کی مناسبت سے پیر کے روز مقامی تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔