Wednesday, April 24, 2024

پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے

پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے
May 21, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دئیے، وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ کل سے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلیں گی۔ صوبائی وزیر صنعت  و تجارت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوی کے بعد مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار بڑھانے  کا اعلان کیا گیا ہے ۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  بازار اور مارکیٹیں بھی رات دس بجے تک کاروبار کر سکیں گی، کل سے صوبے بھر میں مزارات بھی کھول دئیے جائیں گے۔