Friday, May 17, 2024

پنجاب حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے

پنجاب حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے
March 24, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روڈز سیکٹر کی تئیس ترقیاتی اسکیموں کیلئے ایک کھرب بہتر ارب ستاون کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

وہاڑی تا عبد الحکیم روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 10 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد منظور کیئے گئے۔ مظفر گڑھ و لیہ میں کرم داد قریشی تا لیہ تک روڈ کیلئے 28 ارب 57 کروڑ 64 لاکھ روپے منظور کیئے گئے۔ سرگودھا خوشاب میانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 10 ارب 86 کروڑ سے زائد کی منظوری دی گئی۔ سیال موڑ انٹر چینج تا سرگودھا باءونڈری تک روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 19 ارب روپے سے زائد منظور کیئے گئے۔

تمام اسکیمیں منظوری کے بعد پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو بھجوا دی گئیں ۔ تمام اسکیموں کو آئندہ بجٹ میں شمولیت کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو تجویز کیا گیا ہے۔ ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔