Friday, March 29, 2024

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا بل اسمبلی سے منظور نہ کرایا

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا بل اسمبلی سے منظور نہ کرایا
September 3, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا بل اسمبلی سے منظور نہ کرایا۔ گورنر کے دستخط کرا کر ایم ٹی آئی آرڈیننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ اصلاحات کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے گورنر کے دستخط کے بعد ایم ٹی آئی آرڈننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا گیا۔ آرڈننس کے مطابق اب سرکاری اسپتال حکومت کی بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے کیے جائیں گے۔ حکومت کو اسپتالوں کو فنڈز دینے کے علاوہ کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ ن نے ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کہتی ہیں حکومت نے ڈاکٹرز، نرسوں و دیگر عملے سمیت مریضوں کے حق پر شب خون مارا ہے۔ ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت پرنسپل کا عہدہ ختم کر کے ڈین اور ایم ایس کا عہدہ ختم کر کے دو نئی انتظامی پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے سول سرونٹ کا درجہ ختم کیا جائے گا۔